الفریڈ ایڈلر
Alfred Adler
پیدائش: 7 فروری 1870
وفات : 28 مئی 1937
آسٹریا کے اس ماہر نفسیات نے 1895 میں ویانا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ حاصل کرنے کے بعد بطور امراض چشم عملی زندگی کا اغاز کیا لیکن جلد ہی وہ زہنی امراض میں دلچسپی لینے لگا اسی وجہ سے وہ فرائڈ کے نزدیک ہوتا چلا گیا اور یوں تحلیل نفسی کی پہلی سوسائٹی کا رکن بنا۔ فرائڈ کے شاگردوں میں سے سب سے پہلے ایڈلر نے اس کے ساتھ اختلاف کیا کہ جنسی تحریک کو تمام نفسی نظریوں کی بنیاد نہیں مانا جا سکتا۔1911 کے اغاز میں اس نے خود اپنے نظریات واضح کر لیے تھے۔ اس نے جنس کی بجائے اختیار اور قوت کو محرکات کا سرچشمہ کر قرار دیا۔ ایڈلر کے مطابق جب بچہ اس دنیا میں آتا ہے تو بے اختیار ہوتا ہے۔ اسے علم ہوتا ہے کہ دنیا پر بالغوں کا غلبہ ہے۔ اسے اپنی کمتری کا بڑا تکلیف دہ احساس ہوتا ہے اور باقی زندگی وہ اس احساس سے تلافی میں گزار دیتا ہے۔ احساس کمتری کی اصطلاح ایڈلر نے ہی مقبول کروائی تھی۔ وہ قرار دیتا ہے کہ جنسی عمل بنیادی طور پر دو افراد کے ایک دوسرے پر غالب انے کی جدوجہد ہے۔ جنسی کجروی ذہنی انتشار کا سبب نہیں بلکہ اس کا نتیجہ ہے اس سے اپنے طرز علاج کو بھی اپنے نظریات پر استوار کیا جو فرائڈ کے نفسی تجزیے کے مقابلے میں مختصر اور مریض کو اپنی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ 1999 میں ایڈلر نے ویانا کے اسکول سسٹم میں بچوں کی رہنمائی کے لیے کلینک قائم کیے۔ 1925 میں اس نے امریکہ کے کئی سفر کیے۔ وہاں اس کے لیکچرز بہت مقبول ہوئے۔ 1935 میں اس نے مستقلاً وہاں آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ لیکچر لینے کے ایک سلسلے میں اسکاٹ لینڈ آیا ہوا تھا کہ 28 مئی 1937 کو انتقال کر گیا۔