جانوروں کے بارے میں دلچسپ حقائق اور منفرد معلومات
1. افریقہ میں زہریلی تتلی کی ایک نسل پائی جاتی ہے، جس کے جسم میں اتنا زہر ہوتا ہے کہ وہ ایک وقت میں چھ بلیوں کو مار سکتا ہے۔
2. بلی کے ہر کان میں 32 پٹھے ہوتے ہیں۔
3. شہد کی مکھیاں ہر سیکنڈ میں 200 بار اپنے پر پھڑپھڑا سکتی ہیں۔
4. بچھو اپنی سانس روک کر ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
5. زراف کی زبان اتنی لمبی ہوتی ہے کہ وہ اپنی زبان سے اپنے کان صاف کر سکتا ہے۔
6. مینڈک پلک جھپکائے بغیر کسی چیز کو نگل نہیں سکتے
7. ہپوپوٹیمس انسانوں سے زیادہ تیز دوڑ سکتا ہے اور ان کے پسینے کا رنگ گلابی ہوتا ہے۔
8. ایک بچھڑا پیدا ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی چل سکتا ہے اور دوڑ سکتا ہے۔
10 . زیادہ تر ہاتھیوں کا وزن نیلی وہیل کی زبان سے کم ہوتا ہے۔
11۔ کیٹرپلر کے سر میں 248 پٹھے ہوتے ہیں۔
12. گائے کے دودھ کے مقابلے بارا سینگھا کے دودھ میں زیادہ چکنائی ہوتی ہے۔
13. ایک ہاتھی 3 میل دور سے پانی کی بو سونگھ سکتا ہے۔
14. وہیل ماہی گیر روزانہ تقریباً 100 وہیل مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں۔
15. اگر آپ گھونگھے کی آنکھ کاٹ دیں تو چند دنوں میں اس کی نئی آنکھ بن جائے گی۔
16۔ دنیا کی سب سے زہریلی مچھلی کا نام ریف اسٹون فش ہے جو کہ دیکھنے میں عام پتھر جیسی دکھائی دیتی ہے۔
17. ہرن کی آنکھیں دنیا میں پائے جانے والے تمام جانوروں کی آنکھوں سے بڑی ہوتی ہیں۔
18. بکری کی آنکھیں 360 ڈگری تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
19. بھوکا چوہا بھوک مٹانے کے لیے اپنی دم کھا سکتا ہے۔
20. وہیل مچھلی کا دل ایک منٹ میں صرف 9 بار دھڑکتا ہے۔
21. سور اور بندر بھی ویڈیو گیمز کھیل سکتے ہیں۔
22. گلہری سرخ رنگ نہیں دیکھ سکتی۔
23. ایک نر گوریلا ایک دن میں 20 کلو کھانا کھاتا ہے۔
24. مگرمچھ اپنی زبان باہر نہیں نکال سکتا۔
25. سور کے لیے آسمان کی طرف جسمانی طور پر دیکھنا ناممکن ہے۔