گھر بیٹھے کیسے معلوم کریں کہ جسم میں کون سے وٹامن یا منرل کی کمی ہے؟ - گھر پر وٹامن اور معدنیات کی کمی کا ٹیسٹ
اگر جسم میں کسی وٹامن یا منرل کی معمولی سی بھی کمی ہو جائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ جسم اسے خود ہی سنبھالتا ہے۔ جانئے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو کیسے پتا چل سکتا ہے؟
پیلا چہرہ یاجلد
اگر کسی کا چہرہ یا جلد بہت پیلا، سفید ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص کے جسم میں خون کی کمی ہے۔ اس حالت میں ناخن بھی سفید ہو جاتے ہیں یا پیلے رہ جاتے ہیں۔ جن لوگوں کے ناخن گلابی نہیں ہوتے، انہیں خون کی کمی ہوتی ہے۔ جسم میں آئرن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اس کے لیے آپ Iron Rich Foods Diet لیں۔
ٹھنڈے ہاتھ اور پاؤں
جن لوگوں کے ہاتھ پاؤں اکثر ٹھنڈے رہتے ہیں، ان میں ضروری وٹامنز اور منرلز کی کمی ہوتی ہے۔ ان میں کیلشیم، آئرن کی کمی ہو سکتی ہے۔
بدن میں درد
جن لوگوں کے جسم میں خاص طور پر شام کے وقت بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔ ان میں وٹامن بی کمپلیکس کی کمی دیکھی جاتی ہے۔ اس دوران ٹانگوں، کمر اور پِیٹ میں درد ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ پیروں میں درد بھی ہوتا ہے۔
نس پر نس چڑھنا
بہت سے لوگوں کی نس پر نس چڑھ جاتی ہے ، پٹھوں میں اکڑن محسوس ہوتی ہےاور ٹانگوں میں اینٹھن پڑھنے لگتی ہے، ایسے لوگوں کے جسم میں وٹامن ای کی کمی ہوتی ہے۔
کھردرے ناخن
جن لوگوں کے ناخن نرم ہونے کی بجائے پھٹے ہوں، ناخنوں پر لمبی لائنیں بنی رہتی ہیں، ان میں وٹامن اے کی کمی ہوتی ہے۔
زبان پر خارش
بہت سے لوگوں کی زبان پر بار بار خارش یا چھالے پڑتے ہیں۔ یہ حالت بھی تکلیف دہ ہے۔ ان لوگوں میں وٹامن سی کی کمی ہوتی ہے۔
جوڑوں سے کٹ کٹ کی آواز
بہت سے لوگوں کے جوڑوں سے کٹ کٹ کی آواز آتی ہے۔ اس دوران انہیں تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں میں کیلشیم کی کمی ہوتی ہے۔